کم سخنی

( کَم سُخَنی )
{ کَم + سُخَنی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم 'سخن' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٤ء کو "دیوانِ بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کم بولنا، کم گوئی۔
"میری کم سُخَنی اور دیر آشنائی اور لایعنی قسم کے احساسِ خود داری . سنگین کر دیا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، دامن کوہ میں ایک موسم، ١٤٢ )