امت

( اُمَّت )
{ اُم + مَت }
( عربی )

تفصیلات


امم  اُمَّت

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اُمَّتیں [اُم + مَتیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : اُمَم [اَم + م]
جمع غیر ندائی   : اُمَّتوں [اُم + مَتوں (و مجہول)]
١ - کسی پیغمبر پر ایمان لانے اور اس کی پیروی کرنے والی جماعت، خصوصاً حضورۖ کے پیرو۔
 امت کا امام ابو الائمہ تبلیغ رسول کا تتمہ      ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ١١ )
٢ - کسی خاص غیر دینی نظریے کے ماننے والوں کی جماعت، کوئی مخصوص صفت رکھنے والوں کا گروہ۔
"گورنمنٹ کی طرف سے نہیں بلکہ بقول آپ کے میری امت کی طرف سے۔"      ( ١٩٢٣ء، مقالات ماجد، ٢١٣ )
٣ - قوم، برداری۔
"دنیا میں ترک سب امتوں سے زیادہ ہیں۔"      ( ١٨٨٣ء، طلاع المقدور، ٨٣ )
  • people
  • religious sect
  • people of the same religion;  followers;  race
  • nation;  caste;  creed
  • religion