افادہ

( اِفادَہ )
{ اِفا + دَہ }
( عربی )

تفصیلات


فید  اِفادَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'افادت' کی تخفیف 'افادہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٥٥ء کو "دیوان یقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : اِفادے [اِفا + دے]
جمع   : اِفادے [اِفا + دے]
جمع غیر ندائی   : اِفادوں [اِفا + دوں (و مجہول)]
١ - فائدہ رسانی، فیض پنچانا۔
"چونکہ افادہ عام ہوتا تھا، اس لیے آپ چاہتے تھے کوئی شخص فیض سے محروم نہ رہنے پائے۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٢٨:٢ )
٢ - فائدہ، نفع۔
 جو کیا میں نے کیا اچھا برا جانے دیا دوست دشمن مجکو دونوں سے افادہ ہو گیا      ( ١٨٦٧ء، رشک، دیوان (قلمی نسخہ)، ٢٣ )
٣ - فائدےے کی بات، قول مفید۔
 پھر آپ ہی آپ بولا کہ اک اور افادہ سن گر قابل اپنے ہونے کی دل میں رکھے ہیں دھن      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٠٣ )
  • imparting advantage
  • benefiting;  tenure
  • purport;  explanation;  teaching