منافع

( مُنافَع )
{ مُنا + فَع }
( عربی )

تفصیلات


نفع  مُنافَع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نفع، منفعت، فائدہ (رقم کی صورت میں)
"سرمایہ داری معاشرہ صرف ایک چیز پر یقین رکھتا ہے اور وہ ہے منافع۔"      ( ١٩٩٠ء، دوسرا رخ، ١٤٩ )
٢ - کاروبار میں ہونے والی بچت۔ (فرہنگ تلفظ)
٣ - سرمائے پر ملنے والا سود۔
"بینک . منافع کی تقسیم اور اس کی بدلی ہوئی صورتوں کا تجزیہ کرتا ہے۔"    ( ١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٥١٠ )