کم قیمت

( کَم قِیمَت )
{ کَم + قی + مَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد عربی زبان سے مشتق اسم 'قیمت' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب پہلے ١٩٤٠ء کو "معیشاتِ ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کم دام کا، سستا، ارزاں، گھٹیا، معمولی، کم حیثیت۔
"ہندوستان میں عورتوں کی زندگی مغرب کے مقابلے میں بہت کم قیمت مانی جاتی ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، معیشات ہند، (ترجمہ)، ٧٤:١ )
  • low-priced
  • cheap