دھونس

( دَھونْس )
{ دَھونْس (و لین، ن غنہ) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں قاعدے کے تحت ماخوذ اسم مصدر 'دھونسنا' سے حاصل مصدر 'دھونس' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٢ء کو "گوشۂ عافیت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دھمکی، تہدید، خوفزدہ کرنے کا عمل۔
"معاشرے میں خود پسندی عیش و تن آسانی کبر و نخوت دھاندلی اور دھونس کا چلن عام ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، جنگ کراچی، ١٩ اگست، ٣ )