اہلیت

( اَہْلِیَّت )
{ اَہ + لیْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


اہل  اَہْل  اَہْلِیَّت

عربی زبان سے مشتق اسم 'اہل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت اور 'ت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠١ء کو "گلستان ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : اَہْلِیَتوں [اَہ + لِیَتوں (و مجہول)]
١ - لیاقت، صلاحیت، استعداد، سلیقہ۔
"کسی ایسے آدمی کو مقرر فرما دیں اور جو اس کتاب کو سمجھنے کی اہلیت رکھتا ہو۔"      ( ١٩٣٠ء، مکاتیب اقبال، ٣٨١:٢ )
  • قابْلِیَت
  • تَمِیْز