قابلیت

( قابِلِیَّت )
{ قا + بِلیْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


قابِل  قابِلِیَّت

عربی زبان سے مشتق اسم 'قابل' کے ساتھ 'یّت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے اسم بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : قابِلِیَّتیں [قا + بلیْ + یَتیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : قابِلِیَّتوں [قا + بِلیْ + یَتوں (واؤ مجہول)]
١ - لیاقت، استعداد، اہلیت۔
"آزادی کے بعد انہوں نے اپنی قابلیت کا سکہ بین الاقوامی اداروں میں بھی بٹھایا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٣٢٩ )
٢ - مادہ۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)