صفت نسبتی
١ - ابتدا یا شروع کا، پہلا (شمار یا ترتیب میں)۔
"شوکت کو اپنے کیے کی ابتدائی سزا تو یہ ملی کہ انھیں بائی کاٹ کر دیا گیا"۔
( ١٩٣٤ء، فریب زندگی، ١٤ )
٢ - شروع زمانے کا، آغاز کا۔
"ابتدائی چھ سالوں میں بچوں کے ذہن میں اس کو پیدا کرنے کا امکان ہے"۔
( ١٩٣٥ء، اصول تعلیم، ٣٤٥ )
٣ - افتتاحی، تمہیدی۔
"اس وقت جو کام ہو رہا ہے وہ بالکل ابتدائی ہے"۔
( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٧ )
٤ - نیچے کا یا زیریں (درجے یا منزل وغیرہ کے لحاظ سے)
"وہ ابتدائی مدارج طے کر کے . آگرہ کالج میں داخل ہو گئے"۔
( ١٩٥٧ء، تلامذہ غالب، ٢١ )
٥ - پرانے عہد کا، قدیمی۔
"وہ ابتدائی چٹانوں کے ٹکڑوں . میں پایا جاتا ہے"۔
( تربیت الصحرا، ٤٢ )
٦ - بنیادی، اساسی۔
"تک بند . عروض کے ابتدائی اصولوں سے بھی آگاہ نہیں ہوتا"۔
( ١٩٢٤ء، ناٹک ساگر، ٣٥٢ )
٧ - [ تعلیمات ] پہلی جماعت سے چوتھی یا پانچویں تک کا، پرائمری، تحتانی۔
"انھوں نے ابتدائی تعلیم کو لازمی قرار دیا"۔
( ١٩٥٩ء، قومی تعلیم کے کمیشن کی رپورٹ، ٢٦٥ )