امی

( اَمّی )
{ اَم + می }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اردو اسم 'ماں' کی محرفہ شکل 'اماں' کی تخفیف 'امی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧١ء کو "ایمان، اختر (واجد علی شاہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اَمّیاں [اَم + مِیاں]
جمع غیر ندائی   : اَمّیوں [اَم + میوں (و مجہول)]
١ - ماں، والدہ، ماں کو پکارنے کا کلمہ۔
 خریدی تھی مری امی نے اللس ایک کرتے کی رکھی ہے میری بقچی میں ارے ہاں خوب یاد آیا      ( ١٩٢٧ء، گرفتار قفس، راشدالخیری، ٥ )
  • Mother