مادر

( مادَر )
{ ما + دَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ماں، والدہ۔
"بات چیت میں بھی رائج نہیں، لیکن اس لفظ مادر (Mother) بات چیت میں بھی رائج نہیں، لیکن اس لفظ سے بنے ہوئے ایک انگریزی محاورے کا اردو ترجمہ "ضرورت ایجاد کی ماں ہے" ہماری زبان میں اس طرح عام ہو گیا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل اردو الفاظ، ٤٨٧ )