ماجد

( ماجِد )
{ ما + جِد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : ماجِدَہ [ما + جِدَہ]
١ - بزرگ، قابلِ احترام، بزرگی والا۔
 عباس نے چپکے سے کہاں اے مرے پیارے شرمندہ ہیں ہم والد ماجد سے تمہارے      ( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١٥:٦ )
٢ - اسمائے حُسنہ میں سے ایک اسم، اللہ تعالٰی کا ایک وصفی نام۔
 تو مذّل و منتقم، تواب و مغنی و صمد تو مجید و ماجد و مقسط، قوی، واحد، احد      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
  • conspicuous for honour
  • or nobility
  • or glory;  glorious
  • honourable