اناڑی

( اَناڑی )
{ اَنا + ڑی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت اصل دو لفظ 'ان+آریے' سے 'اناڑی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع ندائی   : اَناڑِیوں [اَنا + ڑِیوں (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : اَناڑِیوں [اَنا + ڑِیوں (و مجہول)]
١ - ناتجربہ کار، سیکھڑ، پھوہر، بے سلیقہ (مرد یا عورت)۔
 میرا ساتھی کوئی اناڑی تو نہیں میں نے کوئی چال اس کی بگاڑی تو نہیں      ( ١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، جوش، ٣١٠ )