١ - ایک اونچا لمبا دراز گردن پیٹھ میں کوبڑ چھوٹی دم لٹکے ہونٹ اور بل بل کی آواز نکالنے والا چوپایہ (جو ریگستان میں بہت تیز چلتا اور کانٹوں والی جھاڑیاں اور کانٹے شوق سے کھاتا ہے۔ بیشتر بار برداری اور سواری کے کام میں آتا ہے)، (فارسی) شتر، (عربی) ناقہ یا جمل۔
پیدا کیے اونٹ بیل گوڑے ہر شے کے بنا دیے ہیں جوڑے
( ١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ٧ )