اسم  نکرہ (  مذکر، مؤنث - واحد  ) 
              
                
                  
                    ١ - کسی نئی بات یا چیز کی تخلیق، اختراع۔
                  
                  
                      
                      
                        "ایجاد خوردبین و دوربین سے پہلے میں نے اس کو دریافت کر لیا ہے۔"     
                        ( ١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ١١٧ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - وجود، عدم سے وجود میں لانا۔
                  
                  
                      
                      
                        "عالم کی ایجاد اور تخلیق کی غایت بھی خود حق تعالٰی کی اپنی مقدس ذات میں ہے۔"     
                        ( ١٩٤٠ء، اسفار اربعہ، ٢، ٨٧٩:١ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٣ - نئی پیدا کی ہوئی چیز یا بات، جدت، (مجازاً) کارستانی۔
                  
                  
                      
                      
                         یہ نگاہ شوق ہے جدت پسند ہر ادا میں کچھ نہ کچھ ایجاد ہو     
                        ( ١٩٠٣ء، دیوان حفیظ جونپوری، ١١٢ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٤ - [ مجازا ]  موجودات، کائنات۔
                  
                  
                      
                      
                         دنیا کو ولولہ دل ناشاد سے ہوا یہ طول اس خلاصۂ ایجاد سے ہوا     
                        ( ١٩٢٣ء، انجم کدہ، ٤٨ )