فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بر' کے ساتھ فارسی مصدر 'خاستن' سے حاصل مصدر 'خاست' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "رتن پدم" میں ولی و پلوری کے ہاں میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - اٹھنے کا عمل، اٹھ کر چلے جانے کی کیفیت اقدام یا عمل۔
"آنحضرت صلعم کی تعلیم و تلقین کا فیض اگرچہ سفر حضر جلوت خلوت نشست برخاست غرض ہر وقت جاری رہتا تھا تاہم اس سے وہی لوگ مستفیض ہو سکتے تھے جو اتفاق سے موقع پر ہوتے تھے۔"
( ١٩١٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٢٥:٢ )
٢ - موقوفی، برطرفی، بند یا ختم ہونے کا عمل۔
تاجسم فرد فرد میں بیگانگی ہوئی برخاست کی چراغوں کو پروانگی ہوئی
( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٤٩:٢ )