بصر

( بَصَر )
{ بَصَر }
( عربی )

تفصیلات


بصر  بَصَر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "دیوان قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - آنکھوں کی روشنی، بینائی کی طاقت، دیکھنے کی قوت۔
 آسودۂ آغوش نظر ہو کے رہے گا جلوہ ترا آنکھوں میں بصر ہوکے رہے گا      ( ١٩٦٢ء، ہادی مچھلی شہری، صدائے دل، ٣٠ )
٢ - آنکھ
 صورت جامۂ یوسف ہو ضیا بخش بصر سرمئی رنگ کا پہنے جو کبھی پیراہن      ( ١٨٧٢ء، دیوان قلق، مظہر عشق، ٦ )
  • the eye