بربادی

( بَربادی )
{ بَر + با + دی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بر' کے بعد فارسی اسم 'باد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٥٢ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اجاڑ، ویرانی۔
"صحابہ . پہلے ہی سمجھ چکے تھے کہ یہ ہجرت قریش کی بربادی کا پیش خیمہ ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٧٠:٣ )
  • loss
  • ruin
  • destruction
  • waste