برباد

( بَرباد )
{ بَر + باد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بر' کے بعد فارسی مصدر 'بودن' کا حاصل مصدر 'باد' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اجاڑ، تباہ، ویران، خراب، نیست و نابود۔
"میرے برباد دل کو ستانے آئے ہو۔"      ( ١٩٢١ء، لڑائی کا گھر، )
٢ - ہوا پر یا فضا میں اڑا ہوا، آوارہ۔
 خورشید سے زیادہ ہوئی اس میں روشنی جو ذرہ تیری راہ میں برباد ہو گیا      ( ١٨٤٦ء، کلیا آتش، ٢١٨ )
  • wasted
  • squandered;  land waste
  • destroyed;  ravaged;  abortive
  • unsuccessful