١ - خراب کرنا
برباد کرنا، اجاڑنا، تباہ کرنا، ویران کرنا۔"معظم السلطان ایک بلند قامت اور وجیہہ نوجوان ہے جس کو. سخت اذیت دی اوس کی جائیداد خراب کر دی گھر لوٹ لیا تھا۔"
( ١٩١٢ء، روزنامچۂ سیاحت، ٢٤٩:٢ )
کسی غیر عورت سے بدفعلی کرنا، زنا کرنا۔"فرنگی گھر گھر گھستے، روپی لاءو روپی لاءو لال بی بی لاءو، لال بی بی لاءو! چلاتے، بہو بیٹیوں کو خراب کرتے۔"
( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٨٤ )
بری عادتیں سکھانا، بدچلن کر دینا، بداطوار بنانا۔"میں کوئی اوباش نہیں کہ تمہیں خراب کرکے چلتا بنوں۔"
( ١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ٤٧ )
ذلیل و خوار کرنا، پریشان کرنا۔"بے شک جو ان سے لڑتا تھا اسے خراب کرتے تھے۔"
( ١٨٨٠ء، آب حیات، ١٧٠ )
مٹی خراب کرنا، ادھ بھر میں رکھنا۔ جھگڑا کیے مجھے نہ جلایا کیا نہ دفن مردہ خراب کافر و دیندار نے کیا
( ١٩٣٢ء، دیوان رند، ١٧:١ )
پریشان کرنا۔ ٹک داد میری اہل محلہ سے چاہو تجھ بن خراب کرتے رہے ہیں یہ سب مجھے
( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٣٣٦ )
الجھا دینا۔"سید محمود صاحب نے پھر نادانی کی، گئے گزرے ہوئے معاملے کو پھر خراب کر لیا۔"
( ١٩٠٧ء، محسن الملک، مکاتیب، ٢:١ )
بگاڑنا۔"میرے مالک کی بیوی نے مکان کا سارا سامان ایک دوسرے کے اوپر لوٹ دیا اور الماریاں خراب کر دیں۔"
( ١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ، ٤٢٦:١ )