فوری

( فَوری )
{ فَو (و لین) + ری }

تفصیلات


فور  فَوری

عربی زبان سے مشتق اسم 'فور' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٨ء کو "ابن الوقت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - زمانہ حال کی، جلدی کی، اتفاقی۔
"غذر کی شورش فوری ہے یا اس کی ہنڈیا مدت سے پک رہی تھی۔"      ( ١٨٨٨ء، ابن الوقت (نوراللغات) )
٢ - بہ عجلت جس کی تعمیل فوراً ہو، عجلت کا، جلدی کا۔
"اس کے جذبات کا رنگ گہرا اور اس کی تاثیر فوری تھی۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجہ: روایت اور فن، ٢٤ )