جلد

( جَلْد )
{ جَلْد }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اردو میں بطور متعلق فعل اور گا ہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - تیز رفتار، تیز رو۔
"ایک گھوڑی جلد . ملکہ کی خاطر لایا۔"      ( ١٨٠٢ء، باغ و بہار، ٢١٣ )
متعلق فعل
١ - بلا توقف، بلا تاخیر، بہ عجلت، جلدی سے، جھٹ پٹ۔
"یہ خبر پادشاہ کو جلد جا پہنچی۔"      ( ١٨٠٢ء، باغ و بہار، ٢١٤ )