حدید

( حَدِید )
{ حَدِید }
( عربی )

تفصیلات


حدد  حَدِید

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٩٠ء کو "ترجمۂ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مادہ ( مذکر - واحد )
١ - لوہا، آہن، فولاد۔
 دل ان کے حدید و حجر سے بھی سخت وللحق اکثرھم کارھون      ( ١٩٦٩ء، مزمور میر مغنی، ٢٢ )
٢ - قرآن مجید کی 57 ویں سورت کا نام (الحدید)۔
 ہاتھوں سے قدسیوں کے جلا اس نے پائی ہے یہ سورۂ حدید کے ہمراہ آئی ہے      ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٢٠ )
  • iron;  an instrument or implement of iron;  a helmet