حقیقی

( حَقِیقی )
{ حَقی + قی }
( عربی )

تفصیلات


حقیقت  حَقِیقی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حقیقت' کے ساتھ 'ی' لاحقۂ نسبت لگانے سے 'حقیقی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - اصلی، حقیقت پر مبنی، واقعی۔
"خرگوش میں کل بارہ پسلیاں ہوتی ہیں اگلی سات کو حقیقی پسلیاں کہا جاتا ہے۔"    ( ١٩٨٢ء، میمیلیا، ١٢ )
٢ - اصلی، باطنی۔
"کون سا لفظ حقیقی معنی میں مستعمل ہے اور کونسا مجازی معنی ہیں۔"    ( ١٩٢٥ء، فضائل اسلام، ١٠ )
٣ - سگا، سگی، اپنا، اپنی۔
"جو اپنے حقیقی رشتہ داروں کے دکھ درد میں شریک ہونا تو درکنار ہاتھ تک نہ بٹائے۔"      ( ١٩٣٦ء، راشدالخیری، نالہ زار، ٢٣ )