ذاتی

( ذاتی )
{ ذا + تی }
( عربی )

تفصیلات


ذو  ذاتی

عربی زبان سے مشتق اسم ذات کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٥٩٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - ذات سے متعلق یا منسوب، ذات کا (بمقابل صفات)، طبعی، فطری۔
"فیاضانہ فعل و تاثیر کے لیے نہ ذاتی دوام یا وصفی دوام کی حاجت ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، اسفارِ اربعہ، ١، ١٠٧٤:٢ )
٢ - لازم، اصلی، حقیقی (اعتباری کی ضد)۔
 اگر دیکھے انہیں نامرد ذاتی عجب کیا وہ بھی اپنی کوئے چھاتی      ( ١٨٠١ء، گلشنِ بند، لطف، ١٧٠ )
٣ - شخصی، مملوکۂ خود، نجی، اپنی ملکیت۔
"ذاتی مکانات ہوتے ہوئے بھی کسی بازار میں کوئی کمرہ کرایہ پر لے کر دنیا کو دیکھتا رہتا۔"      ( ١٩٨٢ء، دست زرفشاں، ١٩ )
٤ - اونچی ذات کا، شریف، خاندانی۔
 یاذات میں کہائے نامی اصیل ذاتی جمشید فرکے پوتے، نوشیرواں کی ناتی      ( ١٨٣٠ء، کلیاتِ نظیر، ١٨٣:٢ )
  • essential
  • substantial
  • natural
  • constituent
  • innate
  • constitutional
  • real
  • material
  • intrinsic
  • fundamental;  personal