جمع غیر ندائی : حَویلِیوں [حَوے + لِیوں (و مجہول)]
١ - شان دار مکان، بڑا اور پکا مکان (بیشتر جس کے گرد چار دیواری بھی ہوتی ہے)، محل، محلسرا۔
"حویلی کے دالان میں سو کے قریب چار پائیاں بچھائی جا سکتی تھیں۔"
( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٤٠ )
٢ - بیوی
"باقی کل نقد روپیہ کو جو اس وقت میرے پاس موجود تھے حسب سہام شرعی اپنی دونوں حویلیوں پر تقسیم کر کے ہر ایک کے حوالہ کر دیے۔"
( ١٨٨٠ء، تواریخ عجیب، ٢٠٦ )
٣ - وہ ضلع جو دارالخلافے کے قریب اور ارد گرد ہو، اس کی آمدنی فوج پر خرچ کی جاتی تھی، سرکاری زمین۔ (جامع اللغات)