٢ - [ حیاتیات ] جانداروں (نباتات و حیوانات) کے جسم کی ایک بنیادی اکائی جو چھوٹے خانے کی شکل میں ہوتی ہے جس میں نخز مایہ بھرا ہوتا ہے۔ مادے کی ان جاندار اکائیوں کے ملنے سے بافتیں اور پھر بافتوں کے ملنے سے اعضاء و جوارح بنتے ہیں۔ (انگ: Cell)۔
"تمام جانداروں کے اجسام چھوٹے خانوں کے بنے ہوتے ہیں جنہیں خلیہ کہتے ہیں۔"
( ١٩٦٥ء، معیاری حیوانیات، ١٠:١ )