بیخ

( بِیخ )
{ بِیخ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "چونسٹھ گھر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - جڑ، اصل۔
 ہے بدکار بنجر زمیں کا درخت نہ پھل پھول اس میں نہ بیخ اس کی سخت      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ١١، ٣٢٨ )
٢ - نیو، بنیاد (مکان وغیرہ کی)۔
 کہ کندہ کروں جا کے بیخ حصار ملاؤں اسے خاک میں ایک بار      ( ١٨١٠ء، ترجمہ شاہ نامہ، منشی، ١٠٩ )
٣ - اصلیت، آغاز، ابتدا۔ (پلیٹس؛ جامع اللغات، 598:1)
  • root;  source
  • origin
  • extraction;  foundation