بہبود

( بِہْبُود )
{ بِہ (کسرہ ب مجہول) + بُود }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'بودن' کا حاصل مصدر 'بود' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو"قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بھلائی، بہتری، فائدہ، رفاہ، ترقی، افزونی۔
 بات کھو دیتی زبان شعلہ پیش آفتاب کچھ خموشی ہی میں بہبود چراغ کشتہ ہے      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٢١٤ )
  • خَیْرِیَت
  • مَنافَع
  • بَہتَری