مفاد

( مُفاد )
{ مُفاد }
( عربی )

تفصیلات


فاد  مُفاد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٦١ء کو "تذکرۃ الغافلین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : مُفادات [مُفا + دات]
١ - فائدہ، نفع، بھلائی، بہتری۔
"انہوں نے ایک بار دربار جے پور کو یہ درخواست بھیجی کہ فدوی کو ریاست جے پور کے مفاد میں ہمیشہ وزیروں اور سرکاری محکموں کے سیکریٹریوں سے ملنا جلتا پڑتا ہے۔"      ( ١٩٩٥ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٣١ )