بھاجی[1]

( بھاجی[1] )
{ بھا + جی }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : بھاجِیاں [بھا + جِیاں]
جمع غیر ندائی   : بھاجِیوں [بھا + جِیوں (واؤ مجہول)]
١ - ساگ، سبزی، ترکاری، جو پکائی جاتی ہے۔
"پوریاں موٹی تھیں، بھاجی بھی لذیذ نہ تھی مگر دودھ مزہ دار تھا۔"      ( ١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٦٥:١ )
٢ - پیچ، مانڈی۔ (شبد ساگر، 3636:7)
  • greens;  (especially) fried or cooked greens