ناپ

( ناپ )
{ نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥١ء کو "زیرِ لب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - کسی چیز یا جسم کی جسامت (طول و عرض)، ماپ۔
"جارج پنجم کی کھوئی ہوئی ناک کی ناپ اس کے پاس تھی۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٦٧ )
٢ - ناپ تول کرنے یا پیمائش کرنے کا آلہ، پیمانہ یا ظرف۔
"اور اس کے بعد تجربات کو انہیں پیمانوں سے ناپ ناپ کر مقررہ بوتلوں میں بھرتا ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، ارمغانِ عالی، ٢٦ )
  • measure measurement;  survey