اسم نکرہ
١ - نقشہ، مجسمہ (عمارت و غیرہ کا)۔
"کوزۂ مسری سے مسجد کا ماڈل بنا کر درختوں کے بیچ میں رکھ دیا ہو۔"
( ١٩٨٨ء، یادوں کے گلاب، ١٦٨ )
٢ - نمونہ جس کی تقلید کی جائے، مثال نیز آدرش۔
"غالب نے زبان سازی میں اس عمل کو روک کہ اردو میں غزل کو ایک بار پھر فارسی غزل کے ماڈل پر ڈھالنے کی کوشش کی۔"
( ١٩٨٦ء، غالب ایک شعر، ایک ادکار، ١٠٣ )
٣ - اشتہاری فلموں میں کام کرنے والی عورت یا مرد۔
"وہ پورے طور پر ماڈل بن چکی تھی۔"
( ١٩٦٦ء، لاجونتی، ١١٧ )
٤ - بناوٹ، ساخت، ڈیزائن (موٹر گاڑیوں کے لیے مستعمل)۔
"میاں نے خلافِ امید موٹر کا نیا ماڈل امپورٹ کیا۔"
( ١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٣٤٨ )