اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت عیسٰی کے اصحاب، یاران حضرت عیسٰی میں سے کوئی ایک۔
"بعض روایات کہتی ہیں کہ آپ (حضرت عیسٰی) کے حواریوں میں سے ایک آدمی پہلے ہی آپکے ساتھ کمال مشابہت رکھتا تھا۔"
( ١٩٧٢ء، آئینہ تثلیث، ٥٩ )
٢ - دوسرے انبیا کے اصحاب و یاران مخلص۔
"خدا نے جس نبی کو اس کی امت میں بھیجا تو اس کی امت میں سے چند حواری اور انصار . اٹھا کھڑے کیے جو اس کے طریقے پر عمل کرتے اور اس کے حکم کی پیروی کرتے تھے۔"
( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٩٦:٢ )
٣ - خدا کے خاص نبی (حضرت ابراہیم وغیرہ)۔
"خالق نے حضرت ابراہیم سے کہاں . چوں کہ تو میرا دوست اور میرا حواری ہے تجھے لازم نہیں کہ تو اس کی روزی بند کرے اور میرے رحم سے اس کو فائدہ نہ اٹھانے دے۔"
( ١٨٨١ء، کشاف اسرارالماشائخ (ترجمہ)، ٥٧ )
٤ - حضرت زبیر کا لقب۔
"آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اسی موقع پر حضرت زبیر کو حواری کا لقب دیا۔"
( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٩١:١ )
٥ - شاگرد، پیرو، دوست، یار، معاون۔
"اس بار گراں کو اپنے ذمہ لے کر سرسید کے تمام اصحاب اور حواریوں کو ایک فرض کفایہ سے سبکدوش کیا ہے۔"
( ١٩٨٤ء، تنقید و تفہم، ٧٧ )
٦ - دھوبی
"قرآن ان لوگوں کو حواری کے لقب سے یاد کرتا ہے جس کی لفظی معنی کپڑا صاف کرنے والے کے ہیں۔"
( ١٩٧٣ء، آئینہ تثلیث، ٤٨ )
٧ - وہ شخص جو وفار داری سے کام کرے۔ (جامع اللغات)۔