جواز

( جَواز )
{ جَواز }
( عربی )

تفصیلات


جوز  جَواز

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - شرعاً کسی بات کا جائز یا روا ہونا (شرعی یا قانونی) اجازت یا اختیار۔
"جب کسی انجمن کا کوئی عہدہ دار اپنے حد جواز سے . کوئی حکم دے گا تو وہ انجمن کی طرف سے سمجھا جائے گا۔"      ( ١٩١٣ء، مقالات شبلی، ١٦٢:٨ )
٢ - صحیح یا درست ہونا، ٹھیک ہونا۔
"بوربون خاندان کے حق کے جوز کا اعلان عام کے ذریعے سے اشتہار دے دیا جائے۔"      ( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٢٢٥:٣ )