برداشت

( بَرْداشْت )
{ بَر + داشْت }
( فارسی )

تفصیلات


برداشتن  بَرْداشْت

فارسی زبان میں مصدر 'برداشتن' سے مشتق حاصل مصدر ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء میں 'دیوان آبرو' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - جھیلنے کا عمل، سہار، تحمل، صبر و ضبط۔
'دماغ میں اب تک شدید سے شدید محنت کی برداشت ہے۔"      ( ١٩١٩ء، آپ بیتی، ٥ )
٢ - اٹھ جانے اور چھٹی پانے کا عمل۔
'بادشاہ کے ہاں سے برداشت اور حاضری کا معمول مقرر ہوا۔"      ( ١٨٨٥ء، بزم آخر، ١٠٦ )
  • endurance
  • patience
  • forbearance;  stores
  • supplies;  taking goods on credit
  • credit transaction