عیال

( عَیال )
{ عَیال }
( عربی )

تفصیلات


عال  عَیال

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اہلِ خانہ، بیوی بچے، کنبہ جس کا کوئی شخص کفیل ہو۔
 محمد علی بھی ہے رکھتا عیال ہر اک عقل والا کرے یہ خیال      ( ١٩٣٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٩، ٤:٣٢ )
٢ - انحصار کرنے والے
"تقریباً فرقۂ امامیہ کے تمام مجتہدین مظام اس علم شریف میں ان کے عیال ہیں۔"      ( ١٩٢٥ء، تجلیات، ٢١٩:١ )
٣ - بندہ، مخلوق۔
"بہلول نے آسماں کی طرف نظر اٹھا کے کہا تو اور میں دونوں خدا کے عیال (بندے) ہیں محال ہے کہ وہ تجھے تو یاد رکھے اور مجھے بھول جائے۔"      ( ١٩٢٧ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩:٤٩٢ )
  • کنُبَّہ
  • مُتَعَلّیقن
  • family
  • children;  household;  domestics.