بھینٹ

( بھینْٹ )
{ بھینْٹ (ی مجہول + ن غنہ) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'بھیٹ' کا املا ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوانِ ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ہدیہ، قربانی۔
"جانور قربانی کرتے اور پانی اولادوں کو بھینٹ چڑھاتے تھے۔"      ( ١٩٣٥ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٢:٥ )
  • sacrifice
  • offerings