عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے، اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور صفت اور گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٠ء کو "کشف الوجود" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - جس پر غلبہ پا لیا گیا ہو، دبایا ہوا، ہارا ہوا، مفتوح، شکست خوردہ۔
"انگریز کے ہاتھوں مسلمانوں کے مغلوب ہوتے ہی ہندوؤں کو ان کی اس کمزوری سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا۔"
( ١٩٩٥ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٥١٠:٢ )