مکین

( مَکِین )
{ مَکِین }
( عربی )

تفصیلات


مکن  مَکِین

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو "شکار نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع ندائی   : مَکِینو [مَکی + نو (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مَکِینوں [مَکی + نوں (و مجہول)]
١ - مکان میں رہنے والا، جو رہائش پذیر ہو۔
 ڈر جو لگتا تھا کہ صحرائے عدم ہے آگے تیرے کوچے کے مکینوں کی دعالی میں      ( ١٩٩٠ء انجم اعظمی، ساون آیا ہے، ٥١ )