صفت ذاتی ( واحد )
١ - رکا ہوا، حد بند کیا گیا، احاطہ کیا گیا ؛ (مجازاً) محصور، مقید، گھرا ہوا، پابند۔
"اردو کے مقابلے میں ان زبانوں کا حلقۂ اثر بہت محدود ہے"۔
( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ١١٥ )
٢ - مقرر کردہ، مقررہ، معینہ
"اس کے ارمان اس کی محدود آمدنی سے کہیں بڑھ کر تھے"
( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، جولائی١١٩ )
٣ - [ نباتات ] ایک مستقل تعداد( جوبیس سے زیادہ نہ ہو) رکھنے والے زر ریشوں سے متعلق یامنسوب۔
"گھسیالی، مرکز گریز یا محدود، دو فرعی نمونہ یا دو شقہ"
( ١٩٣٨ء، عملی نباتات، ٥٤ )
٤ - جدا کیا ہوا، ختم کیا ہوا(علمی اردو لغت)