کوشاں

( کوشاں )
{ کو (واؤ مجہول) + شاں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان کے مصدر 'کوشیدن' کا صیغہ حالیہ تمام ہے۔ اردو میں بطور صفت اور گاہے اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء کو "تیغ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - "کوشش کرنے والا، سعی کرنے والا، تگ و دو کرنے والا، دوڑ و دھوپ کرنے والا۔
"حکومت اردو کی ترویج اور ترقی کے لیے کوشاں ہے"      ( ١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور، فروری، ٢٨ )