فلکی

( فَلَکی )
{ فَلَکی }
( عربی )

تفصیلات


فَلَک  فَلَکی

عربی زبان سے دخیل اسم 'فلک' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتاہے۔ ١٨٣٨ء کو "ستَہ شمسیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - فلک سے منسوب و متعلق، آسمان والا، آسمانی، سماوی۔     
"فلاسفۂ قدیم کا یہ اعتقاد تھا کہ یہ اجرامِ فلکی میں خرق و التیام اور شکست و ریخت محال ہے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٠٩:٣ )
٢ - علمِ ہیئت کا جاننے والا، ہیئت دان۔
"ایک فلکی نے لکھا ہے کہ کواکب سے زمین پر بعض امراض کے جراثیم منتقل ہونا مستعمل ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، نگار، فروری، ١٥٠ )
  • celestial
  • of the heavens
  • or of fortune