کوتوال

( کوتْوال )
{ کوت (واؤ مجہول) + وال }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کوتْوالوں [کوت (واؤ مجہول) + وا + لوں (واؤ مجہول)]
١ - محافظ، محافظ قلعہ، قلعہ دار۔
"عمارت میں قلعہ دار (دژدار یا کوتوال) رہا کرتا تھا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٠٣:٣ )