صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - آئندہ کے لیے ٹالا یا اٹھا رکھا ہوا، التوا میں ڈالا ہوا۔
"میں نے کوئی غلط بات ثابت نہیں کی۔ اگر آپ کو کچھ شبہ ہے تو فی الحال ملتوی کیجئے۔
( ١٩٨٩ء، مصروف عورت، ٨٧ )
٢ - التوا کرنے والا، دیر کرنے والا۔ (جامع اللغات، نور اللغات)
٣ - موقوف، برخاست کیا گیا۔
"یہ محکمے کا کام نہیں ہے کہ مسافر کے حالات کے بارے میں فیصلہ کرے کہ مسافر نے سفر کو ملتوی کرنے کا جو فیصلہ کیا وہ معقول تھا یا نہیں یہ تو دعوے دار پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے"
( ١٩٩٠ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ٣١٤ )
٤ - توقف کرنے والا، ٹھہرنے والا۔ (جامع اللغات، نوراللغات)