مجدد

( مُجَدِّد )
{ مُجَد + دِد }
( عربی )

تفصیلات


جدد  مُجَدِّد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٩ء کو "حیات جاوید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - پرانے کو نیا کرنے والا، ازسرنو کوئی کام کرنے والا، تجدید کرنے والا، مصلح خصوصاً دین کی بنیادی باتوں کا ازسرنو احیا کرنے والا، نکھارنے والا، سنوارنے والا۔
"زمانۂ حال میں اگر کوئی شخص مجدد کہلانے کا مستحق ہے تو وہ صرف جمال الدین افغانی ہیں"      ( ١٩٩٣ء قومی زبان، کراچی، اپریل،٨ )
  • بُزُرگ
  • renewed;  new;  repaired