مذموم

( مَذْمُوم )
{ مَذ + مُوم }
( عربی )

تفصیلات


ذمم  مَذْمُوم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٩ء کو "مکاشفات الاسرار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مذمت کیا گیا، جس کی برائی کی جائے، قبیح، برا، بد، خراب۔
"دوراز کا مبالغوں، فرسودہ تخیلات اور مذموم افکار سے وحشت نے اپنے دامن کو کبھی آلودہ ہونے نہ دیا۔"      ( ١٩٩٩ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٧٩ )