مصنف

( مُصَنِّف )
{ مُصَن + نِف }
( عربی )

تفصیلات


صنف  تَصْنِیف  مُصَنِّف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : مُصَنِّفِین [مُصَن + نِفِین]
جمع غیر ندائی   : مُصَنِّفوں [مُصَن + نِفوں (و مجہول)]
١ - اپنے ذہن یا معلومات وغیرہ کی مدد سے کتاب، کتابچہ، مضمون وغیرہ لکھنے والا، تصنیف کرنے والا، نظم یا نثر کی کتاب تالیف کرنے والا، دیوان جمع کرنے والا۔
"وہ ایک ممتاز ماہر تعلیم، مورخ، محقق، مصنف اور مقرر بھی تھے۔"      ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٢٨ )