مشتمل

( مُشْتَمِل )
{ مُش + تَمل }
( عربی )

تفصیلات


شمل  مُشْتَمِل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کوبل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - شامل ہونے والا، شریک ہونے والا، محیط ہونے والا۔
"ملک کی ٨٠ فی صد آبادی دیہاتوں پر مشتعمل ہے جن کا دارو مدار صرف زراعت پر ہے۔"      ( ١٩٩١ء، تعلیم و تعلم میں انقلاب کیوں اور کیسے، ٥٧ )