شامل

( شامِل )
{ شا + مِل }
( عربی )

تفصیلات


شمل  شامِل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - محیط، پھیلا ہوا، گھیرے ہوئے، چھایا ہوا۔
"جو عقلی اور عملی زندگی کے تمام مطالب و معانی کو شامل ہے"      ( ١٩٥٣ء، حکماء اسلام، ٦٠:١ )
٢ - شریک، ساتھ، اکٹھا، ملا ہوا، یکجا۔
"میرے لیٹر بکس میں کوئی پرچہ ڈال کیا کہ ہولی پارٹی میں شامل ہونا ہے تو چندہ بھیج دیجئیے"      ( ١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٨٦ )
١ - شاملِ حال ہونا
شریک ہونا، ملنا۔"تیرے دیو تاننّا کی مہربانیاں تیرے شاملِ حال ہوں۔"      ( ١٩٨٧ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٥٣٦:٢ )
  • extending (to)
  • communicating (with);  encompassing;  including;  inclusive (of);  included (in)
  • blended (with)
  • united (to)
  • connected (with)